//whairtoa.com/4/5522501

اگر خواتین بیٹے کی خواہش رکھتی ہیں تو یہ ایک چیز کھائیں انشاءاللہ خوشخبری ملے گی

اگر خواتین

اولاد نرینہ ایشیاءمیں والدین کی پہلی خواہش ہوتی ہے اور اس کیلئے حکماءحضرات کی خدمات سمیت ہرطرح کے ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں لیکن اب ایک ملائیشین اخبار نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر وہ بیٹے کی خواہشمند ہیں تو بیف ( گائے ، بھینس وغیرہ) کا گوشت کھائیںجس پر بھارت میں ہنگامہ برپاہوگیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ایک ملائیشین اخبار نے بیٹے کے

خواہشمند والدین کیلئے ایک آرٹیکل شائع کیا ہے جس میں چھ کام کرنے کی تجویز دی گئی اور ان میں سے ایک بیف ہے ۔ آرٹیکل کے متن کے مطابق’ یہاں ایسا کوئی بھی شخص نہیں ہوگا جسے بچے کی خواہش نہ ہو، عمومی طورپر کہتے ہیں کہ کوئی بھی بچے کی پیدائش سے پہلے اس کی صنف سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتا، تاہم بیٹے کے خواہشمند لوگوں کو یہ باتیں معلوم ہونی چاہیں ، یہاں کچھ سادہ سی تجاویز ہیں اورسائنس نے ثابت کیاہے،اگرچہ اس کی 100فیصدگارنٹی نہیں ہے ۔کئی تجاویز کیساتھ یہ بھی ہدایت کی گئی کہ بیف کھائیں اور شمال کی طرف منہ کرکے خواتین آرام کریں۔دوسری طرف بھارت میں یہ خبرسامنے آتے ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور بھارتی میڈیا نے واویلاشروع کردیا کیونکہ بھارت میں بچوں کی پیدائش سے قبل لڑکیوں کو موت کی وادی دھکیلے جانے

کے مکروہ فعل کی وجہ سے کسی قسم کا ٹیسٹ کرانا ممنوع ہے اور 2011ءکی مردم شماری کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں خواتین اور مردوں کی تعداد تقریباً برابر تھی لیکن پھر گزشتہ کچھ عرصے سے لڑکیوں کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ۔بھارتی اخبار کاکہناتھاکہ ہم یہ یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ ریاست میں بچوں کی تعداد میں اضافے سے بیف کا کوئی تعلق نہیں ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ہندومذہب میں گائے کی پوجا کی جاتی ہے اور اس کے گوشت کو بھی کھانے سے حتی الامکان مسلمانوں کوروکاجاتاہے جبکہ ملائیشیا ایک مسلمان ملک ہےاور گائے کے گوشت یا دودھ کی افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتاتاہم بیف اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت بھی موجود نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں