کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا موقع گنوا دیا، سلمان خان نے بھرے مجمع میں اداکارہ کو ’کترینہ کپور‘ کہہ کر

کترینہ کیف

فہد نیوز ! اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف نے ’کترینہ خان‘ بننے کا بڑا موقع گنوا دیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک مرتبہ شادی کی تقریب میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اور انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف مدعو تھے۔ سلمان خان اسٹیج پر موجود تھے کہ اسی دوران گلوکار میکا سنگھ کا گانا ’چکنی چمیلی‘ بجا جس پر فلم ’اگنیپتھ‘ میں کترینہ کیف نے رقص کیا تھا۔سلو میاں نے گانا بجتے

ہی اداکارہ کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ’کترینہ۔۔‘، پھر سلمان خان نے وقفہ لیا اور آگےکہا ’کیف‘، اداکار نے ایک بار پھر وقفہ لے کر کہا ’کپور۔ اس کے بعد سلمان خان نے اداکارہ پر طنزاً کہا کہ ’کتنا بڑا موقع گنوا دیا خان بننے کا۔سلمان خان کی اس بات پر تقریب میں موجود لوگوں نے زوردار قہقہے لگائے۔بالی ووڈ کی باربی ڈول کے نام سے مشہور اداکارہ کترینہ کیف نے دبنگ اداکار سلمان خان کو شادی کی پیشکش کردی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ سلمان خان کو شادی کی پیشکش کرتی نظر آرہی ہیں، دونوں اداکاروں کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ یہ ویڈیو ان کی نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کا ایک سین ہے۔

Leave a Comment