سورۃ مریم روزانہ پڑھنے سے کیا فائدہ ہوتا ہے ؟جانیں ،اسلامک معلومات اس پوسٹ میں

سورۃ مریم

پاکستان ٹائمز!اللہ تعالیٰ کی بے پناہ حمد وثنا تعریف و تحمید تسبیح و تمجید اور نبی ﷺ کی ذات اقدس اطہر پر بے شمار درودو سلام ہوں سورہ مریم قرآن مجید فرقان حمید کے سولہویں پارے کی سورت ہے یہ سورت نبی پاک ﷺ پر مکہ مکرمہ میں ماہ رجب پانچ نبوی سے قبل نازل فرمائی گئی اس سورت میں سیدہ مریم علیہ السلام کا تذکر ہ تفصیلا کیا گیا اس مناسبت سے اس سورت کو

آپ کے نامِ نامی سے موسوم کیا گیایہ سورت چھ رکوعات اٹھانوے آیات اور سات صد اسی کلمات پر مشتمل ہے اس سورت کے حروف کی تعداد تین ہزار نو سو ہے رسولِ پاک ﷺ کی مشہور حدیث پاک میرے ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص قرآن پاک کا ایک حرف پڑھے گا اسے ہر حرف کے بدلے دس نیکیاں عطا کی جائیں گےاس کے مطابق اس سورت مبارکہ کی تلاوت کی سعادت حاصل کرنے والے مسلمان کو انتالیس ہزار نیکیوں کا ثواب دیاجاتا ہے جناب خالد بن معدان ؒ فرماتے ہیں قیامت کے دن جب اللہ تعالیٰ اہل جنت کو جنت میں داخل فرمائیں گے تو جنتی مزے لے کر سورہ یوسف اور سورہ مریم کی تلاوت کریں گے سبحان اللہ اس کی کتنی فضیلت ہےاس تحریر میں سورہ مریم پڑھنے کے فضائل بتائے جائیں گے امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے منقول ہے آپ فرماتے ہیں

کہ جوکوئی سورہ مریم روزانہ پڑھنے کا معمول بنا لے اس کی ہر مراد پوری ہوگی اگر وہ اولاد کی نیت سے پڑھے گا اگر وہ چاہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اولاد عطا فرمائے اولاد نہیں ہورہی اس نیت سے سورت کی تلاوت کرتا ہے کہ مجھے اولاد ہو تو فرمایا وہ اپنے مقصد کے اندر کامیاب ہوجائے گاکتنی بابرکت سورت سورہ مریم اس کی برکت سے آپ کے دل کے اندر جو آپ کی حاجتیں ہیں وہ پوری ہوں گی جس مقصد کے لئے آپ پڑھیں گےانشاء اللہ اس مقصد میں کامیابی ہو گی من کی مراد پوری ہوگی تو اس سورت کو آپ اپنا وظیفہ بنا لیجئے اس سورت کی تلاوت کیجئے اس سورت کی جن لوگوں نے تلاوتیں کیں

Leave a Comment