پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پنجاب کے تعلیمی اداروں

پاکستان ٹائمز!  محکمہ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا، طلبا کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے تمام سرکاری اور نجی

اسکولوں کے لیے موسم گرما کی تعطیلات اور نئے تعلیمی سیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسکولوں کو مئی میں امتحان اور یکم اگست سے تعلیمی سیشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ طلبا کو اس سال یکم جون سے 31 جولائی تک دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں ملیں گی اور کلاس 1-8 کے امتحانات مئی کے مہینے میں شروع ہوں گے۔

Leave a Comment