//whairtoa.com/4/5522501

دعائے مغفرت

دعائے مغفرت

حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پر یہ دعا پڑھی، جسے میں نے یاد کر لیا:
(1) اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِالْمَاءِ وَالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا نَقَّيْتَ الثَّوْبَ الْأَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ وَأَدْخِلْهُ الْجَنَّةَ وَأَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ أَوْ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔

ترجمہ: اے اللہ ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما، عافیت فرما، اسے معاف فرما، اس کے آنے کا اکرام فرما، اس کے مقام کو کشادہ فرما، پانی، برف اور اولے سے اس کے گناہ دھو دے، اسے گناہوں سے ایسا صاف فرما، جیسا کہ سفید کپڑا میل سے صاف کرتا ہے، اس کو اس گھر کے بدلہ بہتر گھر دے، اس کے اہل سے بہتر اہل، اس بیوی سے بہتر بیوی عطا فرما، اسے جنت میں داخل فرما، قبر اور جھنم کے عذاب سے اس کی حفاظت فرما۔

(صحیح مسلم، باب الدعاء للمیت فی الصلاۃ، رقم الحدیث 2232)

اپنی رائے کا اظہار کریں